تجاویزمسترد، ٹرمپ نے تمام سکول کھولنے کا حکم دیدیا

0
134

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فاو¿چی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام سکول کھولنے کا حکم دے دیا ہے،صدر ٹرمپ نے تمام ریاستوں کے گورنرز کو سکول کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال ہو جانا چاہیے، بند ش سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شہری بیروزگار ہو رہے ہیں،صدر ٹرمپ نے یہ اعلان فاﺅچی کے ایک روز قبل خبردار کرنے کے باوجودکردیا،یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کی رائے کو مسترد کردیا ہو، وہ ایسٹر پر ہی لاک ڈاﺅن ختم کردینا چاہتے تھے جب کہ ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا اور مریضوں کو جراثیم کش ڈرپ لگانے کا مضحکہ خیز مشورہ بھی دیا تھا۔نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن بہت جلدختم کرنے سے متعلق متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاﺅچی کا محتاط انتباہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا صرف اس بات کو قبول کیا جائے گا کہ بڑی عمر کے استاد اور پروفیسرز کو مزید کچھ چھٹیاں دی جائیں ۔ادھر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے چین پر تنقید کرتے ہوئے بیجنگ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔صدرٹرمپ نے فوکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
ہم تعلقات منقطع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سارے تعلقات منقطع کر دیں تو آپ 500 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔یہ امریکہ اور چین کے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here