واشنگٹن(پاکستان نیوز ) امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیم ”سکھ فار جسٹس “کے سربراہ گ±رپتونت سنگھ پنوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط کے ذریعہ پنجاب کو بھارتی چنگل سے چھڑا کر خالصتان بنانے کیلئے مدد کی اپیل کردی، خط نے بھارت میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے ، خط میں لکھا گیا ہے بھارت سکھوں اور کشمیریوں کی کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے ، ریفرنڈم 2020 کے ذریعے سکھ قوم بھارت سے علیحدگی چاہتے ہیں ، دنیا بھر کے سکھ چین سے درخواست کرتے ہیں وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر سکھوں کی حمایت اور خالصتان بنانے کیلئے ہماری مدد کرے ، خط میں لداخ کے معاملے پر چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا سکھ قوم بھارت کے خلاف چین کے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکھ فار جسٹس کے عہدیداران نے امریکہ میں تعینات چین سمیت دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں جس سے بھارتی سفارتی حلقوں میں پریشانی کی لہر دور گئی ہے ، سکھ راہنماو¿ں نے امریکی ایوان بالا کے اراکین کو بھی مختلف خطوط ارسال کیے ہیں جن میں کہا گیا کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ بھارت پر دباو¿ بڑھائے کہ وہ سکھوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کرنا بند کردے۔