جوبائیڈن کی دائیں ٹانگ کی دو ہڈیوں میں معمولی فریکچر کانشان ہے:ڈاکٹر

0
140

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈاکٹر کیون اوکنونور نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی دائیں ٹانگ کی دو ہڈیوں میں معمولی فریکچرکا نشان ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کو آئندہ کئی ہفتوں تک اپنی دائیں ٹانگ میں خصوصی جوتا پہننا ہو گا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ا±ن کے بقول بائیڈن کی دائیں ٹانگ میں دو ہڈیوں میں اپنے ایک کتے سے کھیلتے ہوئے معمولی فریکچر آئے ہیں۔بائیڈن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو نو منتخب صدر ڈیلاوئیر میں ایک آرتھوپیڈ کے پاس ٹانگ کا معائنہ کرانے گئے تھے۔جو بائیڈن کے معالج کیون اوکونور کا بیان میں کہنا تھا کہ ابتدائی ایکسرے میں تو کوئی فریکچر واضح نہیں ہوا۔ البتہ طبی عملے نے مزید تفصیلی سی ٹی اسکن کیا جس میں سیدھی ٹانگ کے درمیان دو چھوٹی ہڈیوں میں معمولی فریکچرز نظر آئے۔جوبائیڈن کی ٹانگ میں فریکچر اپنے دو سالہ جرمن شیفرڈ کتے ”میجر“سے کھیلتے ہوئے آئے ہیں۔”میجر“ نو منتخب صدر جوبائیڈن کے پاس 2018 سے ہے۔ قبل ازیں 2008 میں انتخابی مہم کے فوری بعد بھی انہوں نے ایک کتا ”چیمپ“ پالنا شروع کیا تھا۔ یہ دونوں کتے جرمن شیفرڈ نسل کے ہیں۔جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ یہ دونوں کتے اپنے ساتھ وائٹ ہاو¿س میں رکھیں گے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ اپنے ساتھ بلی بھی لا سکتے ہیں۔رواں برس کے آغاز میں جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے واشنگٹن کے ‘فاکس فائیو’ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ا±نہیں گھر میں اپنے ارد گرد جانوروں کا ہونا بہت پسند ہے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں ان کے پاس وائٹ ہاو¿س میں کوئی پالتو جانور نہیں تھا۔وائٹ ہاو¿س کی تاریخ مرتب کرنے والوں کے مطابق گزشتہ لگ بھگ ایک صدی میں ایسا پہلی بار ہوا کہ وائٹ ہاو¿س کے مکین کے پاس پالتو جانور نہیں تھا۔سابق صدر براک اوباما کے پاس بھی دو کتے تھے۔ اس سے قبل جارج ڈبلیو بش نے وائٹ ہاو¿س میں اپنے دورِ صدارت کے آٹھ سال کے دوران کئی پالتو جانور رکھے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here