راشدہ طالب، الہان عمر اور آندرے کارسن دوبارہ رکن کانگریس منتخب

0
9

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ری پبلیکنز سینیٹ کی بھی اکثریتی جماعت بن گئی ہے ، ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 51 سیٹیں درکارہوتی ہیں۔ فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طالب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہوگئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔ الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here