نیوجرسی کی سماجی شخصیت ارشد شیخ کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں

0
125

 

ارشد شیخ نے ان تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے، دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں

نیوجرسی (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی سماجی شخصیت ارشد شیخ کی والدہ محترمہ ارشاد بیگم شاہدہ زوجہ شیخ محمد اسلم مرحوم دو جون کو کراچی (پاکستان) میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر81سال تھی اور ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے قائدین ،اہم شخصیات اور ارکان سمیت دوست احباب نے ارشد شیخ سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔ ارشد شیخ نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔ارشد شیخ نیوجرسی میں ہی موجود ہیں، ان سے اظہارتعزیت کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here