نیو یارک(پاکستان نیوز) سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کردئیے ، ایک بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر تک ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کیے ہیں جن کے ذریعے تقریباً 35 ہزار افراد گمراہ کن معلومات پھیلارہے تھے ، فیس بک کے مطابق کمپنی نے کورونا اور ویکسین سے متعلق ایک کروڑ 20 لاکھ مواد بھی ڈیلیٹ کیا ہے۔