نیویارک(پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔