نیویارک (پاکستان نیوز) اے ڈی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں پرائیویٹ سیکٹر میں صرف ایک ماہ کے دوران ریکارڈ 8لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جوکہ گزشتہ سال نومبر میں 3 لاکھ 75 ہزار کے قریب تھیں، نجی شعبے میں ملازمتوں کے مواقعوں کیلئے 2 لاکھ 46 ہزار نئی پوزیشنز پیدا کی گئی ہیں ، گزشتہ سال دسمبر میں 3 لاکھ 90 ہزار کے قریب نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں ، اے ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سات مہینوں کے دوران نئی ملازمتیں بڑی تعداد میں پیدا ہوئی ہیں ، ڈو جونز کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں 3 لاکھ 75 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ نئی ملازمتوں کی نومبر میں مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار کے قریب رہی ہے۔ اے ڈی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موجودہ اعدادو شمار مئی 2021 کے بعد سب سے بہترین نمبرز ہیں، تجارت ، ٹرانسپورٹیشن اور یوٹیلیٹیز سروسز کی مد میں 1 لاکھ 38 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ، جبکہ پروفیشنل اور چھوٹے کاروبار کی سطح پر 1 لاکھ 30 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ، ایجوکیشن اور ہیلتھ میں مجموعی طور پر 85 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک میں کرونا کے دوران بے روزگاری کی شرح 14.8 فیصد پر تھی جو اب کم ہو کر 4.2 فیصد پر آ گئی ہے ، فروری 2020 کے مقابلے میں 36 لاکھ شہری اس وقت ملازمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔