کورونا وائرس ، لاک ڈاﺅن ، سیکیورٹی فورسز نے گراسریز سٹور پر چوری کی وارداتوں کا الرٹ جاری کر دیا

0
806

 

نیویارک (پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے پیش نظر گروسریز سٹورز پر ممکنہ طور پر چوری کی وارداتوں کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے ، پولیس کے مطابق اشیا ضروریہ کی قلت کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد گروسریز سٹورز پر دھاوا بول سکتی ہے جس کے نتیجے میں بھاری سامان کو لوٹ لیا جائے گا ، پولیس کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد اہلکاروں کی بڑی تعداد کو شہر بھر کے گروسریز سٹور پر تعینات کر دیا گیا ہے اور وہاں پر پہرے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ کاروباری حضرات کے نقصان کو بچایا جا سکے۔ لاک ڈاون کے حوالے سے بھی پہلے بھی اس خطرے سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے کہ گروسریز سٹورز پر جرائم پیشہ افراد حملہ آور ہو سکتے ہیں کیونکہ لاک ڈاون کی صور ت میں سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں اور جرائم پیشہ افراد کو وارداتوں کے لیے کھلا ماحول مل جاتا ہے جس کی روک تھام کے لیے پولیس نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here