رچرڈ ویبر نے ای میل کے ذریعے دو روز قبل اپنے ساتھی ملازمین کو مطلع کیا کہ وہ صحتیاب ہو رہا ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) مین ہیٹن کے 57سالہ وکیل رچرڈ ویبر کورونا وائرس کے مہلک مرض کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے ہیں ، رچرڈ نے ہلاکت کے دو روز قبل ایک ای میل کے ذریعے اپنے دوست کو آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مرض سے تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے لیکن وہ مکمل طور پر جانبر نہیں ہو سکا ، لیگل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک لیش نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے اور ہمارے بہت پیارے ساتھی تھے ، انھوں نے دیگر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس کے مرض سے بچاﺅ کے لیے جتنا ہوسکے احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں تاکہ مزید ہلاکتوں اور جانی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے ۔انھوں نے بتایا کہ رچرڈ نے موذی مرض کا شکار ہونے کے صرف دو دن بعد ہمیں ایک ای میل کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے مرض کا شکار ہو گئے ہیں اور تیزی سے صحت یاب بھی ہو رہے ہیں ۔