ابھی چوریاں بند کردو ، بعد میں کر لینا،نیویارک پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

0
654

 

چوروں کو وارداتیں کرنے کا وقت بتا دیا جائے گا ،پولیس کی اپیل پر دلچسپ تبصرے

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کے پیش نظر امریکہ میں سالٹ لیک، ولیم سن، بیلٹن اور دیگر شہروں کے محکمہ پولیس نے چوروں سے وارداتیں روکنے کی اپیل کی ہے اور بعض جگہوں پر اپیل کا متن کافی مزاحیہ ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ اپیل میں چوروں سے کہا گیا ہے کہ فی الحال وارداتیں روک دیں اور ہم بعد میں آپ کو روز مرہ کی مجرمانہ کارروائیاں شروع کرنے کا وقت بتا دینگے۔ ایک شہر کے محکمہ نے اپنی اپیل میں یہ بھی لکھا ہے کہ جب تک چور آپ کا گھر صاف نہیں کرتے، آپ اپنے ہاتھ صابن سے صاف کرتے رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here