بش! تمہارے جھوٹ سے لاکھوں جانیں گئیں، سابق امریکی فوجی

0
93

نیویارک(پاکستان نیوز) عراق جنگ میں شامل فوجی سابق امریکی صدر جارج بش پر برس پڑا، اس نے کہا کہ بش صاحب تمہارے جھوٹ کی وجہ سے لاکھوں لوگ جان سے گئے، تم نے جھوٹ بول کر لا حاصل جنگ میں ہمیں جھونکا، مسٹر بش آپ نے لاکھوں عراقی قتل کئے، معافی مانگیں، آپ کب لاکھوں عراقیوں کی ہلاکت پر معافی مانگیں گے کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا، آپ نے ہمیں عراق میں بھیجا، میرے دوست بھی مر گئے، آپ نے لوگوں کو قتل کیا، آپ نے کیمیائی ہتھیاروں کے متعلق جھوٹ بولا، تم کو معافی مانگنی ہوگی۔ سیکیورٹی حکام امریکی فوجی کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئے مگر وہ بار بار کہتا رہا کہ تم کو معافی مانگنا ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here