ہیٹی کے مہاجرین کو اولین بنیادو ں پرپناہ فراہم کی جائے:الہان عمر

0
112

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم خاتون نمائندہ الہان عمر نے کہا ہے کہ ہیٹی کے تارکین کو اولین بنیادوں پر اسائلم فراہم کی جانا چاہئے ، ہیٹی کے لوگ سیاسی ، معاشرتی اور انفرادی طور پر جبر اور زیادتیوں کا شکار افراد ہیں ، ہیٹی کے شہریوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے بارڈر پر اسائلم کی منتظر ہے لیکن ان کو اسائلم فراہم نہیں کا جا رہا ہے ، انھوں نے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر ہیٹی کے شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے لیکن اگر ہم عالمی سطح پر ایسا کرنے سے قاصر ہیں تو ملکی سطح پر ہمیں اس ملک کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر اسائلم فراہم کرنا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر اسائلم کی سہولت نہ ہوتی تو میں بھی آج آپ لوگوں میں موجود نہیں ہوتی ،اس لیے بائیڈن حکومت کو چاہئے کہ وہ تارکین کی اہمیت کو سمجھے اور ابتری کا شکار ممالک کے شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر پناہ فراہم کی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here