نیوجرسی ، ایمازون نے کرسمس سے ایک روز قبل ہی سٹوربند کردیا

0
141

 

ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ہنگامی اقدامات کیے ، تمام آرڈرز بروقت پہنچیں گے :ترجمان

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ایمازون نے نیوجرسی میں اپنا سٹور کرسمس سے ایک روز قبل ہی بند کر دیا ، کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ تمام آرڈرز کو بروقت مالکان تک پہنچایا جائے گا جبکہ ملازمین کی تنخواہوں سے کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی ، چھٹی کے روز کی تنخواہ تمام ملازمین کو باقاعدگی سے ادا کی جائے گی ، دی ہل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ترجمان سائی نے بتایا کہ ایمازون کے کچھ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سٹور کو کرسمس سے ایک روز قبل ہی بند کرنا پڑا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here