گورنر ہوشل کا نفرت آمیز جرائم پر قابو پانے کیلئے 16ملین ڈالر امداد کا اعلان

0
216

نیویارک (پاکستان نیوز) گورنر کیتھی ہوشل نے نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے 16 ملین ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے ، گورنر کیتھی ہوشل نے اس بات کا اعلان انسداد نفرت آمیز جرائم کی ریلی میں شرکت کے دوران کیا ،کوئنز کالج سٹوڈنٹ یونین بال روم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ میں کمیونٹیز کو بھرپور آزادی کے باوجود لوگ خوفزدہ زندگی گزار رہے ہیں، نسل پرستانہ اور نفرت آمیز واقعات نے لوگوں کو اس حد تک پہنچا دیا ہے ، نیویارک میں فورسز ایسے افراد کے خلاف متحد ہے جو نفرت ظاہر کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔نفرت آمیز واقعات کی روک تھام کے لیے 205 تنظیموں میں گرانٹس تقسیم کی گئی ہیں، امدادی رقم کو عبادت گاہوں، گرجا گھروں، مذہبی سکولوں اور دیگر کمیونٹی سینٹرز میں انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here