ٹورانٹو (پاکستان نیوز)سابق پاکستانی باکسر عثمان اللہ خان برین کینسر کے خلاف جنگ میں شکست کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ، ان کے جسد خاکی کی آبائی وطن روانگی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر طاررڑ نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ، پاکستان قونصلیٹ جنرل نے پی آئی اے اور اونٹاریوں کی حکومت سے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ، جلد جسد خاکی کو آبائی وطن پاکستان روانہ کر دیا جائے گا ، سابق باکسر کی ٹورانٹو میں آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں قونصل جنرل پاکستان اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔