لاہور(پاکستان نیوز)سابق چیئرمین فیڈرل بورد آف ریو نیو شبرزیدی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔ حکومت کو جلد بڑے فیصلے کرنا پڑیں گے،ایک ہفتے میں معاشی حکمت عملی واضح کرنی ہوگی ،دو چار بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ ملک کو اس وقت مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شبرزیدی نے خبردار کیا کہ موجودہ حکومت کے پاس اس وقت آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ، اس کے تحت چلنا ہوگا ، پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔