نیویارک کی تاریخ میں سب سے بڑی ہڑتال ،15ہزار نرسیں مستعفی

0
6

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال، 15 ہزار نرسوں نے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کر دیا، یہ NYC کی تاریخ میں نرسوں کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔ہڑتال سے متاثر ہونے والے اسپتالوں میں ماؤنٹ سینائی اسپتال، ماؤنٹ سینائی مارننگ سائیڈ، ماؤنٹ سینائی ویسٹ، مونٹیفور اسپتال اور نیویارک پریسبیٹیرین اسپتال شامل ہیں،ان کا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو گیا۔ یونین کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ تنخواہ، مریضوں کو سنبھالنے کے لیے عملے میں اضافہ، مکمل طور پر فنڈڈ فوائد اور اپنے اراکین کے لیے تشدد کے خلاف کام کی جگہ پر بہتر تحفظات چاہتی ہے۔میئر ظہران ممدانی ہڑتالی نرسوں کے ساتھ کھڑے تھے، انہوں نے ان کی لڑائی کو وقار، انصاف اور شہر کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے مستقبل کی جنگ قرار دیا۔ممدانی نے کہا کہ ہڑتال اس بارے میں ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام سے کون فائدہ اُٹھاتا ہے،انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی صنعت میں دولت کی کوئی کمی نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here