پاکستان کیخلاف جنگ سے انکارپرسکھ رجمنٹ کے درجنوں فوجی قتل

0
82

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارتی فوج میں پہلگام واقعہ کے بعد ایک تقسیم اور بغاوت کی فضا جنم لے رہی ہے جس کی بڑی وجہ سکھ رجمنٹ ہے جس نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے اور آپریشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ، اس حوالے سے سکھ رجمنٹ اور چنارکور میں جھڑپ کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جس میں سکھ رجمنٹ کے درجنوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ، یہ اقدام اْس وقت سامنے آیا جب اْن کے پانچ ساتھی اہلکار، 185 بی ایس ایف رجمنٹ کے جوانوں کے ساتھ تکرار کے بعد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، ان باغی فوجیوں میں شامل رائفل مین پرتھاب سنگھ سمیت ساتوں سکھ سپاہیوں نے اپنے “سکھ بھائیوں” کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 185 بی ایس ایف کے ذمہ دار اہلکاروں کو بخشیں گے نہیں۔عینی شاہدین کے مطابق، جب یہ ساتوں اہلکار یونٹ چھوڑ کر گئے تو اْنہوں نے برملا کہا کہ وہ 185 بی ایس ایف کے کانسٹیبل راکیش کمار کو نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ وہ اْسے اس خونریز واقعے کا مرکزی مجرم سمجھتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 سکھ لائٹ انفنٹری اور 185 بی ایس ایف رجمنٹ کے درمیان کشیدگی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔ 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے کمانڈنگ آفیسر نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اپنے بریگیڈ کمانڈر سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اْن کی یونٹ کو کسی اور کور میں منتقل کیا جائے، تاکہ معاملہ مزید سنگین رخ اختیار نہ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here