ہیوسٹن میں کرونا مزید پھیلنے لگا، معروف پاکستانی محسن جانگڑا انتقال کر گئے

0
265

مرحوم کو تین روز قبل کوویڈ19-کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ریڈیو سے وابستہ رہے اور گلوکاری کا بھی شوق تھا

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) اس وقت امریکہ میں عموماً اور ریاست ٹیکساس اور ہیوسٹن میں خصوصاً کرونا وائرس (کویڈ19)اپنے پھیلاﺅ کے حساب سے عروج پر پہنچا ہوا ہے اور روزانہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بھی اس خونی وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔اس ہفتے کشمیر کی ایک اور جانی پہچانی شخصیت محسن جانگڑا کا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔اناللہ وانا علیہ راجعون۔ وہ ہیوسٹن میں گزشتہ 50سال سے زائد عرصے سے مقیم تھے اور شہر میں وسیع حلقہ احباب کے مالک تھے۔مرحوم محسن جانگڑا ایس ایم سلیم اور ثریا سلیم کے ریڈیو پروگرام”کہکشاں“ کے ساتھ کافی عرصہ تک منسلک رہے۔ بعدازاں وہ ریڈیو پروگرام ”ینگ ترنگ“سے وابستہ ہوگئے تھے۔وہ شہر کی سماجی اور دینی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے تھے۔انہیں گلوکاری کا بھی شوق تھا خاص طور پر وہ گلوکار مکیش مرحوم کے گائے ہوئے گیت بڑی مہارت سے گاتے تھے۔میمن کمیونٹی میں بھی کافی مقبول تھے اور ان کا اپنا بزنس تھا۔یاد رہے کہ دس سال قبل ان کی اہلیہ رخسانہ جانگڑا بھی کافی کم عمری میں انتقال کر گئیں تھیں۔ہیوسٹن شہر کی ریڈیو سے وابستہ معروف شخصیات ڈاکٹر ثریا سلیم، زارا سید، اور سلیم ملک نے محسن جانگڑا کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے مرحوم نے پسماندگان میں دو بچیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here