چین کا امریکہ کے تین اخبارات کے صحافیوں کو بے دخل کرنے کا اعلان

0
312

 

بیجنگ(پاکستان نیوز) چین نے امریکہ کے تین بڑے اخبارات سے وابستہ امریکی صحافیوں کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ نے اپنے اس اقدام کو ‘جوابی کارروائی’ قرار دیا ہے۔ چین نے جن اخبارات کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے ا±ن میں نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل شامل ہیں جو امریکہ کے بڑے اخبارات میں شمار ہوتے ہیں۔ چین میں غیر ملکی نمائندگان کے ایک کلب نے بیجنگ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کم از کم 13 صحافی متاثر ہوں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے بحران کے بعد سے میڈیا کی آزادی سے متعلق چپقلش میں بھی شدت آ گئی ہے۔ چین کے حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ تینوں اخبارات سے وابستہ چین میں مقیم ان امریکی صحافیوں کو اپنے صحافتی اجازت نامے اور دستاویزات آئندہ 10 روز میں بیجنگ حکام کے حوالے کرنا ہوں گے جن کی دستاویزات کی میعاد رواں برس کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ بے دخلی کا سامنا کرنے والے امریکی صحافیوں کو چین کے زیرِانتظام خود مختار علاقوں ہانگ کانگ یا مکاﺅ میں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here