آرمی کے تین فیلڈ ہسپتالوں کی نیویار ک منتقلی کاحکم جاری

0
158

 

نیویارک (پاکستا ن نیوز) نیویارک میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر آرمی کے تین فیلڈ ہسپتالوں کے قیام کا حکم دے دیا گیا ہے ، فورٹ کیمبل کے علاقے میں قائم 53ویں آرمی فیلڈ ہسپتال ، کینکٹی میں قائم 627ویں فیلڈ ہسپتال اور فورٹ کارسن میں قائم 9ویں آرمی فیلڈ ہسپتالوں کو نیویارک میں شہر میں منتقل کیا جائے گا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، سات روز سے بھی کم وقت میں تینوں آرمی فیلڈ ہسپتال نیویارک میں کام شروع کر دیں گے ، واضح رہے کہ نیویارک اور واشنگٹن امریکہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے بدترین شہروں میں شامل ہیں ، اس بات کے بھی قومی امکانات ہیں کہ نیوی کے ڈاکٹروں کو بھی مدد کے لیے طلب کر لیا جائے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here