ہم مسائل سے نمٹنے کیلئے پوری مستعدی کیساتھ تیار ہیں ۔توقع ہے کہ اتحادی دفاعی سرمایہ کاری کے وعدوں پر قائم رہیں گے ، جنرل جینز سٹولٹن
برسلز (پاکستان نیوز) شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءاتحادیوں کے دفاعی بجٹ پر بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب کرے گی تاہم نیٹو اتحاد ان نتائج سے نمٹنے کے لیے پوری مستعدی کے ساتھ تیار ہے۔ انہوں نے ایک کلوز سرکٹ ویڈیو کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اس وباءکے بجٹ کے لئے قلیل مدت میں بہت سی معاشی مشکلات پیدا ہوں گی تاہم میں توقع کرتا ہوں کہ اتحادیوں کو اپنے دفاعی سرمایہ کاری کے معاملے میں اپنے وعدوں پر قائم رہنا ہے۔نیٹو ممالک نے 2024 میں دفاعی اخراجات کے لیے اپنی مجموعی جی ڈی پی کا 2 فیصد مختص کرنے کا وعدہ کیا۔ نیٹو کے نو رکن 9 ممالک نے 2019 میں اس اعلان پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں 2 اور 3 اپریل کو طے شدہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کی امید کرتے ہیں تاہماس اجلاس کے انعقاد کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔