ٹرمپ کو نیشنل گارڈز تعینات کرنے سے منع کر دیا: مئیر نیویارک

0
106

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر کومیو اور میئر ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ ہم نے صدر ٹرمپ کو نیویارک شہر میں نیشنل گارڈز تعینات کرنے سے روک دیا ہے ، نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا مجھے صدر ٹرمپ نے کہا وہ نیویارک میں بڑھتے جرائم کی شرح کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وفاقی افسران کو نیویارک میں تعینات کیا جائے لیکن میں نے صدر ٹرمپ کو ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ہم مقامی سطح پر جرائم کی بڑھتی شرح کو روک سکتے ہیں ، واضح رہے کہ نیویارک شہر میں اس وقت جرائم کی شرح میں 348فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔انھوں نے کہا کہ نیویارک کے سیکیورٹی فورسز جرائم کو روکنے کی طاقت رکھتی ہیں اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here