واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے مستقبل رہائش کے خواہاں افراد کے لیے اپنی پالیسی میں ردو بدل کیا ہے ، نئی پالیسی سے پروسیسنگ کے اوقات کو بہتر کرنے، ایجنسی کے عملے کے وسائل کے بہتر استعمال کی اجازت ، فراڈ کی شناخت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے طریقہ کار کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے گی ، جبکہ زیر التواء کیسز کا لوڈ بھی کم ہوگا، یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جاڈو ایم نے بتایا کہ پالیسی میں ردو بدل امیگریشن کے نظام میں رکاوٹوں کو ختم کرنے، فوائد حاصل کرنے والوں پر غیر ضروری بوجھ کو ختم کرنے، اور اسٹیک ہولڈر کے تاثرات اور عوامی خدشات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ایجنسی کی ترجیحات سے مطابقت رکھنے میں مددگار ہوگا۔