پاکستان کیلئے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم

0
68

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کی نگرانی کرنیوالے محکمے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ این سی او سی کی بدھ کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ضوابط کا جائزہ لیا گیا اور مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے بورڈنگ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔ اس نظرثانی شدہ پالیسی کا اطلاق 24 فروری سے ہو گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم 12 برس سے زیادہ عمر کے غیر ویکیسن شدہ افراد کو بورڈنگ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا جبکہ 12 برس سے کم عمر کے بچوں کو ویکسین سے استثنی حاصل ہو گا۔ اس نئی پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال کے افراد کو مکمل ویکیسنیشن کے بغیر 31 مارچ 2022 تک پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here