گوگل میپس میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز) گوگل میپس نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آخرکار ری ڈیزائن سیٹنگز پیج کو متعارف کرا دیا ہے۔گوگل میپس سیٹنگز کو برسوں سے تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق سیٹنگز کا نیا ڈیزائن محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس سیٹنگز ڈیزائن کا لے آٹ پہلے سے زیادہ واضح ہے جس میں 7 کیٹیگریز موجود ہیں۔ان کیٹیگریز میں ایپس اینڈ ڈسپلے، نیوی گیشن، یور وہیکلز، لوکیشن اینڈ پرائیویسی، آف لائن میپس، نوٹیفکیشنز اور اباٹ اینڈ ٹرمز شامل ہیں۔گوگل میپس سے سائن آٹ کا بٹن بھی اب دستیاب ہوگا جو کہ سابقہ ڈیزائن کے مقابلے میں اہم بہتری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here