مشہور شاعر ولی الدین کی کتاب ’’تیری میری کہانی‘‘ کی تقریب رونمائی

0
280

 

تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل جاوید عمرانی تھے، تقریب میں ولی الدین اور روشن ولی کی شادی کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی، اور کیک کاٹا گیا

تقریب کا اہتمام گہوارہ ادب یو ایس اے اور کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا

 

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو کے مشہور شاعر ولی الدین کی چوتھی کتاب ’’تیری میری کہانی‘‘ کی شاندار تقریب رونمائی آشیانہ بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی، اس تاریخی تقریب میں ولی الدین اور روشن ولی کی شادی کی 50 ویں سالگرہ بھی منائی گئی، اس تقریب کا اہتمام گہوارہ ادب یو ایس اے شکاگو اور کراچی یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن شکاگو، پروفیسر مسرور قریشی اور اطہر صدیقی کے تعاون سے کیا گیا تھا، تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جاوید احمد عمرانی تھے، تقریب کا باقاعدہ آغاز پروفیسر مسرور قریشی کی خوبصورت نظامت سے ہوا، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر نے سائیڈ شو کے ذریعے ولی الدین کے حالات زندگی اور ان کی ادب کیلئے کاوشوں پر روشنی ڈالی، تقریب سے گہوارہ ادب شکاگو کے اطہر صدیقی، بولنگ بروک پولیس کمشنر طلعت رشید اور شاعر رشید شیخ اور محمد وسیم نے ولی الدین کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا، گہوارہ ادب شکاگو یو ایس اے ولی الدین کو بدست جاوید احمد عمرانی شیلڈ پیش کی گئی، اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، اس یادگار تقریب میں ولی الدین اور روشن ولی کی شادی کی 50 ویں ساگلرہ کا خوبصورت کیک کاٹا گیا، ولی الدین اور بیگم ر وشن ولی الدین نے تقریب کے بہترین انتظامات کئے تھے ولی الدین کے دوست قادر سوداگر کی جانب سے بھی خوبصورت کیک کاٹا گیا، تقریب میں مہمانوں نے کرونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کیساتھ شرکت کی، مہمانوں کی تواضع بہترین ڈنر سے کی گئی آخر میں خوبصورت میوزیکل پروگرام ترتیب دیا گیا تھا جس میں محمد وسیم، عبدالغفور، محمد رضی، عائشہ اور ذیشان عثمانی، پردیپ شاہ اور سیف علی نے خوبصورت نغمات پیش کئے، تقریب میں ولی الدین کے رشتہ داروں، دوستوں اور احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، آخر میں ولی الدین اور روشن ولی نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here