بائیڈن کا سپریم کورٹ میں اصلاحات، ماہرین کا کمیشن تشکیل دینے کافیصلہ

0
97

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ میں اصلاحات کیلئے ماہرین کا کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جوضابطوں پر غور کریگا۔ٹرمپ دور میں 3جج تعینات کئے گئے تھے ،کمیشن ججز کی تعداد میں اضافہ ، مقدمات کے انتخاب اور ضابطوں پر غور کرے گا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے سپریم کورٹ کی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ صدر بائیڈن نے الیکشن مہم کے دوران سپریم کورٹ کی اصلاحات کا نعرہ لگایا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے ماہرین کا کمیشن تشکیل دیا جائے گا، یہ کمیشن ججز کی تعداد میں اضافہ اور مقدمات کے انتخاب اور ضابطوں پر غور کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے اپنے دور میں سپریم کورٹ میں تین ججز تعینات کیے تھے ، امریکی سپریم کورٹ میں 9 میں سے 6 ریپبلکنز صدور نے تعینات کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here