رواں سال 6 ارب ڈالر بیرونی قرض موصول

0
11

اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میںپاکستان کو6 ارب67 کروڑ 80لاکھ ڈالر بیرونی قرض موصول ہوا جوکہ اب تک کے بجٹ تخمینے سے کم ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی 8 ماہ میں لئے گئے بیرونی قرضوں کی جاری تفصیلات کے مطابق رواں برس اب تک 6 ارب67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی قرض موصول ہوا، جبکہ رواں مالی سال کیلئے بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17ارب 38 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے، یوں پاکستان کو اب تک بجٹ تخمینے سے کم قرض موصول ہوا ہے، جولائی تا فروری84 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا دو طرفہ قرض موصول ہوا، سعودی عرب نے59 کروڑ51 لاکھ ڈالر تیل کی سہولت کیلئے فراہم کئے، چین نے 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زائد قرض دیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل ہوئے،2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت موصول ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here