الہان عمر کا عالمی سطح پر اسلام فوبیا کی روک تھام کیلئے سفیر مقرر کرنے کا مطالبہ

0
156

واشنگٹن (پاکستان نیوز) مسلم نمائندہ الہان عمر نے مطالبہ کیا ہے کہ گلوبل سطح پر اسلام فوبیا کو روکنے کے لیے خصوصی سفیر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ، الہان عمر کی جانب سے اس حوالے سے ایک بل سینیٹ میں بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اسلام فوبیا کو مانیٹر کرنے اور اس کی روک تھام کے لیے خصوصی سفیر کو مقررکیا جائے ، عالمی سطح پر اسلام فوبیا کو روکنے کے لیے بل پر الیگزینڈریا اوکیسو کورٹیز ، راشدہ طالب ، مارک پوکین ، اینڈی کم سمیت درجنوں ایوان نمائندگان کے دستخط تھے ، رواں ماہ جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام فوبیا واقعات کا نشانہ بننے والے 94 فیصد مسلمان ذہنی اور جذباتی مسائل سے دوچار ہیں ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے مطابق جنوری سے جولائی 2021 تک اسلام فوبیا کی 500 شکایات درج کی گئی ہیں ، یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس کونسل کے مطابق اسلام فوبیا واقعات کو فوری روکنے کی ضرورت ہے ۔الہان عمر نے بتایا ہمیں دنیا کے ہر حصے میں اسلام فوبیا واقعات کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جوکہ خطرناک ہے ، اس سے دنیا میں انتشار میں اضافہ ہوگا ، یہی موقع ہے کہ اس بڑھتے ہوئے فساد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here