نیویارک (پاکستان نیوز)پارک ایونیو اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے کھڑکی سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ، تفصیلات کے مطابق موگول نامی شہری جوکہ امیر ترین افراد میں شامل تھا پارک ایونیو اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا اور اس نے حیران کن طور پر اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے کود کر خود کشی کر لی ، موگول کی عمر 89 برس تھی اور وہ ایک خوشحال زندگی بسر کر رہا تھا ، چودہ سو ملازمین رکھنے والی نیویارک کی شوگر فوڈز کمپنی کے سی ای او ڈونلڈ ٹوبر نے جمعہ کے روز صبح 5 بجے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نعش اپر ایسٹ سائیڈ بلڈنگ کی سٹریٹ 65 اور 66 کے درمیان میں پڑی تھی ۔