بھارت:13سو مدارس سکولوں میں تبدیل

0
58

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی انتہاپسند حکومت نے تقریباً13سو دینی مدارس سکولوں میں تبدیل کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرائمری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائر یکٹر سورنجنا سیناپتی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائر یکٹوریٹ آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے تحت ریاست بھر میں ایک ہزار 281 پرائمری میڈل انگلش(ایم ای) مدارس اب صرف ایم ای سکولوں سے جانے جائیں گے۔ قبل ازیں اپریل 2021میں مدرسہ بورڈ کے تحت چلنے والے تمام 610سرکاری مدارس کو اپر پرائمری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںمیں تبدیل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے رواں برس مارچ میں ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی ایک ریلی سے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ان کی حکومت نے آسام میں 6 سو مدارس کو بند کر دیا ہے اور وہ تمام مدارس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here