پولیس کو تارکین وطن گرفتار کرنیکا حق مل گیا

0
15

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ٹیکساس میں پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس کو گرفتار کرنے کا حق دیدیا گیا۔ گورنر ایبٹ نے انتہائی متنازع بل پر دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دیدیا جس کے بعد اب ریاست کے ججوں کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایمیگرینٹس کو واپس اس ملک بھیج سکیں گے جہاں سے وہ داخل ہوئے ہوں۔ نئے قانون کے مطابق مجرموں کو 6 ماہ جیل اور 2 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا جب کہ غلطی دہرانے والوں کو 20 برس تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔، قانون کا اطلاق اگلے برس کے اوائل سے ہوگا۔ ادھر امریکہ کے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس اور میکسیکو کے حکام نے سیٹیلائٹ بل فور کے نام سے مشہور اس قانون کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ریاست میں ہسپانوی اور لاطینی شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دے گا جب کہ انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے تاہم گورنر بضد ہیں کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کا یہ ہی حل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here