پاکستانی شہریوںکیلئے دبئی ویزا پر پابندی

0
3

وانا(پاکستان نیوز) دبئی حکام نے پاکستان کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والے باشندوں پر ویزا پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ یہ اقدام ویزے کے غلط استعمال اور ایجنٹوں کے ذریعے دھوکہ دہی کے واقعات کے بعد کیا گیا، یہ پابندی ان پاکستانی شہریوں پر لاگو ہو گی جن کے پاسپورٹ پر ان کی پیدائش کا شہر مذکورہ فہرست میں شامل ہو۔پابندی ہر قسم کے ویزوں پر، بشمول کاروباری اور وزٹ ویزوں پر عائد کی گئی ہے،ان شہروں میں ایبٹ آباد، اٹک، باجوڑ ایجنسی، چکوال، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہنزہ، قصور، خوشاب، کوٹلی، کوہاٹ، کرم ایجنسی، لاڑکانہ، نواب شاہ، مہمند ایجنسی، مظفرگڑھ، پارا چنار، کوئٹہ، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سکردو اور سکھر شامل ہیں،دبئی حکام کے مطابق یہ پابندی عارضی طور پر نافذ کی گئی ہے اور صورتحال بہتر ہونے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا۔متاثرہ شہروں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سفر کی منصوبہ بندی میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو دبئی میں کاروباری یا ذاتی مقاصد کے لیے جانا چاہتے تھے۔یہ پابندی پاکستان اور دبئی کے درمیان سفری تعلقات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے،امید کی جا رہی ہے کہ پاکستانی حکام اس مسئلے کے حل کے لیے جلد اقدامات کریں گے تاکہ شہریوں کے لیے سفری سہولیات بحال کی جا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here