ایشیائی بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالر دیگا

0
3

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک تین سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا، یہ رقم 48 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر خرچ کی جائے گی،اس حوالے سے اے ڈی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں سال 2 ارب ڈالر سے زیادہ فنانسنگ فراہم کی جائے گی ، 2025 ء میں ایک ارب 85 کروڑ ڈالر جبکہ 2026 میں 2 ارب 30کروڑ ڈالر ملیں گے اور2027 میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 2 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی فنانسنگ دے گا،حکام کے مطابق پاکستان کو 2 ارب اسی کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ بھی دیا جائے گا، پاکستان سے قرض پر صرف دو فیصد سود یا چارجز لیے جائیں گے،حکام اے ڈی بی کے مطابق 8 ارب 37کروڑ ڈالر کے مختلف منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرادی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پرمشتمل ایک وفد نے بدھ کو ملک کی ترقیاتی ترجیحات اور میکرو اکنامک اصلاحات پر تبادلہ خیال کیلیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، یہ وفد 6 سے 12 اکتوبر 2024 ء تک حکومت اور اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کیلیے پاکستان کے دورے پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here