نیویارک عبادت گاہیں عوام کیلئے کھول دی گئیں

0
220

نیویارک (پاکستان نیوز) شہری انتظامیہ نے بروکلین اور کوئینز کی عبادت گاہوں کو چھوٹی دعائیہ تقریبات اور عبادات کے لیے کھول دیا ہے ، بشپ نیکولس ڈی مرزیونے بتایا کہ مساجد اور چرچوں میں انفرادی سطح پر کورونا سے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے عبادت کی جا سکتی ہے جبکہ شادی اور دیگر چھوٹی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا سکتا ہے لیکن اس تمام عمل کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہوگا ، مساجد اور چرچوں میں لوگوں کو فاصلے میں رکھا جائے گا جبکہ ماسک کا استعمال لازمی و ملزوم ہوگا ، انھوں نے بتایا کہ عبادات کا سلسلہ شروع ہونے سے زندگی نے ایک مرتبہ پھر دستک دینا شروع کی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here