بھارت میں کورونا ویکسین مہم کے پہلے مرحلے کا آغازکر دیا گیا

0
105

 

نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کر دیا گیا ، ہسپتال کے 44 سالہ ملازم کارتک نائیک پہلے بھارتی بن گئے ہیں جن کے ذریعے کورونا ویکسین کا آغاز کیا گیا ، کارتک ہسپتال میں نعشوں کی منتقلی کے فرائض انجام دیتے ہیں اور ان کو بھارت میں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگائی گئی ہے ۔ نائیک نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ویکسین کی مدد سے کورونا ہمیشہ کیلئے دور ہو جائیگا اب یہ معاملہ خدا کا ہے ، بھارت میں ابتدائی مرحلے کے دوران 300ملین افراد کو ویکسین کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here