نیوجرسی کی مشہور سڑک مرحوم پاکستانی ڈاکٹر عامر کمال سید کے نام سے منسوب

0
27

نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیو جرسی کی مشہور سڑک جے ایف کے بلیوارڈ کو امتیاز سید کے صاحبزادے مرحوم پاکستانی ڈاکٹر عامر کمال سید کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی تقریب جے ایف کے بلیووارڈ پر منعقد کی گئی ، تقریب میں مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید کے والد امتیاز سید ، امریکن آفیشلز، کمیونٹی کی سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحوم ڈاکٹر عامر کمال سید گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے ، مرحوم کی گراں قدر خدمات کے عوض نیوجرسی سٹی کا کارنر ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، تقریب میں شریک لوگوں نے اس اقدام کو سراہا، اور اس کی پذیرائی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here