نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کی امداد کے لیے خاموشی سے 23ملین ڈالر کی خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے جس سے مختلف رنگ و نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی اور کاروباری بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ اوباما کیئر پروگرام کو ہی دوبارہ بحال کرتے ہوئے ایسے سینکڑوں کمیونٹی افراد کی مالی مدد کی جائے گی جوکہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے اپنے روزگار سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔