نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی جانب سے روسی تیل پر پابندیوں کے بعد امریکی شہریوں نے گیس کی بلند قیمتوں کے لیے کمر کس لی ہے ، پہلے ہی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ روسی تیل پر پابندی کے بعد اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ایک گیلن ریگولر گیس کی اوسط قیمت $4.17 تک پہنچ گئی جو کہ اب تک کی بلند ترین قیمت ہے، جس نے $4.11 فی گیلن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، قیمتوں میں ایک دن میں 10 سینٹس کا اضافہ ہوا، اور گزشتہ ہفتے سے 55 سینٹ بڑھ گئی ہیں،شیل سٹیشن پر ایک گیلن کی باقاعدہ قیمت $4.55، جب کہ ایک گیلن ڈیزل $5.79 میں فروخت ہو رہا ہے۔شہری سکاٹ نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں سے ہم پریشان ہیں، ہمیں تکلیف ہو رہی ہے۔