واشنگٹن(پاکستان نیوز) سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ اخباروال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہائوس نے متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان سے سے صدربائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماں نے صدر جوبائیڈن کی فون کال ریسیو کرنے سے انکارکردیا۔ امریکا یوکرین پرروسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اوریوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اخبارکا سعودی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے جومطالبات منظورکرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام میں امریکی مدد اور شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے امریکا میں قانونی استثنی شامل ہیں۔