زاہد قریشی پہلے پاکستانی نژاد مسلم وفاقی جج منتخب، سینیٹ نے توثیق کر دی

0
101

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی نژاد مسلم زاہد قریشی وفاقی جج منتخب ہوگئے ہیں جس کی سینیٹ نے بھی توثیق کر دی ہے ۔ سینیٹ نے پاکستانی نژاد زاہد قریشی کی فیڈرل بینچ کے مجسٹریٹ جج کے طور پر تقرر کی منظوری دی ہے۔زاہد قریشی کو صدر جو بائیڈن نے نامزد کیا تھا، وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہیں۔ زاہد قریشی کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس سے قبل وفاقی اور ملٹری پراسیکیوٹر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ڈیموکریٹس کی اکثریت والے سینیٹ نے انہیں 16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے منتخب کیا گیا۔سینیٹ میں اکثریت کے رہنما چک شومر نے سینیٹ کے فلور پر کہا کہ امریکہ میں اسلام تیسرا بڑا مذہب ہے لیکن کبھی کسی مسلمان کی فیڈرل بینچ میں تعیناتی نہیں ہوئی۔پاکستان نیوز نے زاہد قریشی سے رابطے کی کوشش کی لیکن وہ اس پر بات کرنے کیلئے دستیاب نہیں ہو سکے ۔زاہد قریشی 2019 میں مجسٹریٹ تعینات ہونے سے پہلے نیو جرسی کی ایک لاء فرم میں شراکت دار تھے۔اس سے قبل وہ اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی، ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اسسٹنٹ چیف کونسل اور امریکی فوج میں بطور پراسیکیوٹر کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ زاہد قریشی سمیت نو افراد کو مارچ میں نامزد کیا گیا تھا۔ سینیٹ نے صدر کے نامزد کردہ دو اْمیدواروں کی منگل کے روز منظوری کی تصدیق کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here