کارپوریٹ پاور کا سد باب؛ پاکستانی نژاد لینا خان ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی تارک وطن گھرانے کے ہاں پیدا ہونے والی لینا خان امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کی سربراہ منتخب کر لی گئی ہیں۔بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سخت ناقد کہے جانی والی لینا خان کے تقرر کی منظوری سینیٹ نے دی ہے۔کولمبیا لا سکول میں پڑھانے والی لینا خان اس سے قبل ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے اینٹی ٹرسٹ پینل کا حصہ رہتے ہوئے امیزون، ایپل، فیس بک اور گوگل کے مالک ادارے الفابیٹ کے مارکیٹ میں تسلط برقرار رکھنے کے لیے کی گئی کاوشوں پر طویل رپورٹ مرتب کرنے میں مدد کر چکی ہیں۔ایڈووکیسی گروپ پبلک سٹیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘صدر جوبائیڈن اور سینیٹ کی جانب سے کارپوریٹ پاور کا جائزہ لینے کی ضرورت محسوس کرنا قابل تحسین ہے۔سینیٹر الزبتھ وارن نے لینا خان کے تقرر پر تبصرے کے لیے ٹویٹ کی تو اسے ‘زبردست خبر’ قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ‘لینا خان کی موجودگی میں مارکیٹ میں اجارہ داری اور ہم اینٹی ٹرسٹ انفورسمنٹ میں بڑی تبدیلیاں کر سکتے ہیں ان سے ہماری معیشت، معاشرے اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔اپنے بورڈ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی نمائندگی کے رکھنے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انوویشن فاؤنڈیشن (آئی ٹی آئی ایف) نے اپنے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اینٹی ٹرسٹ سے متعلق یہ انداز ایسے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے جو غیرملکی مخالف اداروں کو فائدہ دے گا۔برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے لینا خان کے تقرر پر گوگل، امیزون سے رابطہ کیا تو انہوں نے تبصرے سے انکار کر دیا جب کہ ایپل اور فیس بک نے کوئی جواب نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here