امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر کے 10 ہزار ملازمین چھٹیوں پر چلے گئے

0
593

 

ملازمین کورونا وائرس کے باعث کم آمدنی پر رضاکارانہ طور پر چھٹیوں پر گئے ہیں، ہیلتھ انشورنس اور دیگر مراعات بھی ملیں گی

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ کی بڑی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آمدنی میں کمی کی وجہ سے اس کے 10ہزار کے قریب ملازمین رضاکارانہ بنیادوں پر چھٹیوں پر ہیں۔ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈ بستیان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس کی کاروباری سرگرمیوں میں تعطل کے باعث آمدنی میں کمی کی صورتحال ہے، مارچ کے دوران آمدنی میں 2 ارب ڈالر کی کمی کا امکان ہے جس کے سرگرمیوں میں 70 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنے 600ے زیادہ طیاروں کو انڈر گراﺅنڈ کرتے ہوئے اپنے فلیٹ کو نصف تک لانے کے لیے مصروف عمل ہے۔سی ای او نے کہا کہ رضاکارانہ بنیادوں پر بغیر تنخواہ کے چھٹیاں بہترین اور فوری حل ہے جس سے ہم ملازمین کے روزگار اور تنخواہوں کو محفوظ رکھنے کی کوششوں میں معاونت کرسکتے ہیں، رضاکارانہ چھٹیوں سے ملازمین کی تنخواہیں تو رک جائیں گی تاہم انکی ہیلتھ انشورنس جیسی دیگر مراعات انہیں ملتی رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here