اکنا ریلیف کے شبیر گل کو دل کا دورہ جبکہ معاذ اور ان کی بھابھی کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں
نیویارک (پاکستان نیوز)قدرتی آفات اور مصائب کی مشکل گھڑی میں مستحقین ، ناداروں اور یتیموں کی مدد کرنے والے آج خود مصیبت کی گھڑی سے دوچار ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں مسلم کمیونٹی کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کے سرگرم کارکن شبیر گل دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے گھرمیں زیر علاج ہیں ، طبیعت اچانک خراب ہونے پر ان کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد دوا تجویز کرکے گھرو بھجوا دیا کیونکہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی وجہ سے جگہ بہت کم تھی ، اس کے ساتھ اکناریلیف کے معاز اور ان کی بھابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، دونوں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ادارہ پاکستان نیوز کی جانب سے عوام سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ان مسیحاﺅں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔