جرمنی کا تجارت، نیٹو میں رویہ نامناسب ، افواج کا انخلا کرینگے: ٹرمپ کا اعلان

0
145

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرمنی کا تجارت کے حوالے سے اور نیٹومیں مالی رویہ نامناسب ہے امریکی افواج کا انخلا کرینگے۔انہوں نے کہا جرمنی میں فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 25000 کرنے جا رہے ہیں دوسری جانب حکومتی پارٹی سمیت ،اراکین کانگریس نے ٹرمپ کے افواج کے انخلا کے اعلان پر تنقید کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جرمنی نے اپنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا دو فیصد حصہ نیٹو کو دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر رہا۔ نیٹو کے رکن ملکوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سن 2024تک دو فیصد رقم نیٹو کو دیں گے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ اسے سن 2031 تک اس ہدف تک پہنچ جانے کی امید ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جرمنی جب تک خرچ کے اپنے ہدف کو پورا نہیں کرتا امریکہ وہاں سے اپنی فوج کی تعداد کم کر دے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برلن حکومت نیٹو کے تحت اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور امریکہ کے ساتھ تجارت میں بھی جرمنی کا رویہ درست‘ نہیں ہے۔دریں اثنا اس ماہ کے اوائل میں امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here