ورجینیا میں کورونا کرائسز کے دوران پاکستانی سٹور میں لوٹ مار

0
168

پاکستانی گروسری سٹورز نے اشیاءکے نرخوں گوشت اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ورجینیا میں کرونا کرائسز کے دوران پاکستانی گروسری سٹورز میں لوٹ مار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ مارچ میں امریکہ کرونا کرائسز کا آغاز ہوا۔ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا اور شہری آئندہ دنوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاءخریدنے میں مصروف ہوگئے۔امریکی حکومت نے تمام ریاستوں میں میڈیکل سپلائیز کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءبھی ہر ریاست میں ہرشر پہچانے کا بروقت اہتمام کیا۔ورجینیا ایریا میں امریکی بڑے فوڈ سٹورز کاسکو بی جے ز وال مارٹ شاہرز ایل اے مارٹ لوٹے ہر سٹور پر واضح مقدار میں فوڈ آئندہ نہایت کی مناسب اور پرانے نرخوں پر دستیاب تھیں۔اور ابھی تک ہیں اس کے برعکس پاکستانی گروسری سٹورز نے اشیاءکے نرخوں گوشت اور دیگر ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔سپرنگ فیلڈ امیگزمیڈوں وڈ برج لورٹن اور دیگر علاقوں کے اکثر گروسری سٹورز پر تمام آئٹمز سے قیمتیں ہٹا دیں خاص طور پر چالوں اور دالوں گوشت کی قیمتوں خود ساختہ اضافہ کردیا اس ایمرجنسی صورتحال میں کمیونٹی کے لوگوں نے مجبوراً ہر اشیاءخریدیں اس کے علاوہ حلال گوشت کے بارے میں کمیونٹی کے لوگ فکر مند ہیں۔کئی گروسری سٹورز پر گوشت اور چکن حلال بتا کر فروخت کیا جارہا ہے ان خیالات میں امریکی فوڈ سٹورز جہاں حلال گوشت کے علاوہ ہر آئٹمز دستیاب کسی قسم کا قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here