ٹرمپ کا امریکہ کی اجازت کے بغیر جنگی جرائم کی تحقیقات کرنیوالوں کیلئے سخت پابندیوں کا علان

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں، انٹیلی جنس حکام اور اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کے خلاف جنگی جرائم پر مشتمل تحقیقات پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دے دیا۔معروف اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کسی بھی ایسے فرد پر جو امریکی اہلکاروں کی تفتیش، گرفتاری، نظربندی یا قانونی کارروائی کے لیے امریکا کی رضامندی کے بغیر کوشش کرتا ہے ، اس پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔امریکی صدر کی جانب سے جاری نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا کے اتحادی ممالک کے خلاف بھی تحقیقات کی صورت میں آئی سی سی کے اہلکاروں کو واشنگٹن کی اجازت درکار ہوگی ورنہ انہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکا کی جانب سے مذکورہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے امریکا اور افغان فورسز کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے مبینہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کی اجازت دی تھی۔وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری کیلیگ میکینی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے اقدامات امریکی عوام کے حقوق پر حملہ اور ہماری قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر نے واضح کردیا کہ امریکا اپنے شہریوں اور ہمارے اتحادیوں کو آئی سی سی کی غیر منصفانہ قانونی کارروائی سے بچانے کے لیے سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ’ہم کینگرو عدالت (غیر قانونی عدالت) کے ساتھ نہیں کھڑے ہوسکتے اس سے ہمارے لوگوں کو خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here