اسرائیل کی کھلی حمایت پر بائیڈن کا مسلم ووٹ بنک خطرے میں

0
79

واشنگٹن(پاکستان نیوز) 2024 کے انتخابات میں جوبائیڈن مسلمان امریکیوں کی حمایت کھو سکتے ہیں، میڈیا رپورٹ، غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ2024 کے انتخابات میں صدر جوبائیڈن مسلمان امریکیوں کی حمایت کھو سکتے ہیں۔ بائیڈن کے اسرائیل کے موقف سے مسلمان امریکی ناراض ہیں، مشی گن میں عرب امریکیوں کا پانچ فیصد ووٹ ہے,پنسلوانیا اور اوہائیو میں عرب مسلمان دو فیصد ہیں،جہاں وہ محض چند ووٹوں کی برتری سے اپنے سیاسی حریف ڈونلڈٹرمپ سے جیتے تھے۔ عرب اورمسلم امریکی اس وقت مظاہروں میں صدر جو بائیڈن کو اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا کہ عرب نژاد امریکی ناراض ہیں، کیونکہ جوبائیڈن نے جنگ بندی پر زور نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here